عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کورونا نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے خود کو قرنطینہ کر لیا ،انہوں نے کورونا سے متاثرہ شخص سے ہاتھ ملایا تھا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ میں نے ایک شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تاہم مجھ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ، میں ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کے مطابق قرنطینہ میں رہوں گا۔اس سے قبل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ ہمیں ویکسین کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔ا نہوں نے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس کی دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38