نواب شاہ میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے، بچوں کو بچانے کی کوشش میں باپ زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد کے علاقے پیر فارم کے ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ سے 6 سالہ بچی ضمیراں اور 8 سالہ بچہ مجیب بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا والد بچوں کو بچانے کی کوشش میں جھلس کر زخمی گیا۔علاقہ مکینوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی، بعد میں فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38