جعلی مولویوں نے لاکھوں سادہ لوح افرادکوگمراہ کر رکھاہے، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے جعلی مولویوں نے مذہب کاغلط استعمال کیا اور ان جعلی مولویوں نے لاکھوں سادہ لوح افراد کو گمراہ کر رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں آزادی مارچ پر وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ کئی دہائیوں سے ان جعلی مولویوں نے مذہب کا غلط استعمال کرکے لاکھوں سادہ لوگوں کو گمراہ کر رکھاہے!بجائے سیدھا راستہ دکھانے کے، یہ ان سے سےاسی کام کرواتے ہیں جو کہ دین اور عقل دونوں کے خلاف ہیں،علما پر معاشرے کی اصلاح کی ذمہ داری ہے نہ کہ اس میں فتنہ فساد برپا کرنے کی۔ انہوں نے کہا ہم کو معلوم ہے دھرنے کی حقیقت لیکن دل کے خوش رکھنے کو فضلو یہ خیال اچھا ہے۔