اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عظیم رہنما اوراس کاروشن چہرہ ہیں جبکہ دوسری طرف حزب اختلاف کی جماعتیں اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا عمران خان کے تدبرکی معترف ہے اورملکی معیشت کو درست راستے پرگامزن کرنے کی انتھک کوششوں پر عالمی بنک کے صدر نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن سے بات چیت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لئے حکمت عملی طے کرے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کے ساتھ طے شدہ وعدوں سے خودانحراف کیا۔معاون خصوصی نے کہاکہ وعدوں کی پاسداری نہ کرنااسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اوریہ ایک المیہ ہے کہ قوم کومذہب کے نام پرگمراہ کیاجارہاہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024