مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے کل ان کے فیملی ارکان کی ملاقات متوقع ہے، یہ ملاقات راستے کھلے ہونے کی صورت میں اسلام آباد میں نیب کی جانب سے ڈ کلیئرکی گئی سب جیل میں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمد شہباز شریف سے ہفتہ 3 نومبر کو ان کے فیملی ارکان کی ملاقات متوقع ہے، یہ ملاقات نیب کی جانب سیاسلام آباد میں ڈکلیئر کردہ سب جیل میں ہو گی۔ نیب حکام نے ملاقات کی اجازت دے دی ہے، تاہم اگر احتجاج کے باعث راستے بند نہ ہوئے تو ہی یہ ملاقات ممکن ہو پائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38