صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، شیخ عبدالوحید
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ڈس ایبلڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہے ،انہوں نے کہا کہ کھیل ہمیں ڈسپلن کی پابندی سیکھاتا ہے اور نوجوان کھلاڑی ہمارا مستقبل کا سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری سب کی ذمہ داری میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہے جو کھیل کے میدانوں کو آباد کرتے ہیں اور دوسرے ملکوں کے باہمی تعلقات میں مدد دیتے ہیں، شیخ عبدالوحید نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور ان کھیلوں کے انعقاد سے ہی ہماری نوجوان نسل مختلف معاشرے برائیوں سے بچ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کھیل کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردارادا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ہی دنیا پر کئی کھیلوں میں حکمرانی کی تھی جن میںہاکی، کرکٹ، سکواش اور سنوکر شامل ہیں، شیخ وحید نے کہا کہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری کا ہے حکومت کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس اقدامات کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل کی طرف راغب ہوں،سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری کا ہے حکومت کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس اقدامات کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل کی طرف راغب ہوں-