کاپی کیٹس پروڈکشن کی جانب سے انور مقصود کا تحریر کردہ ڈرامہ پونے چودہ اگست کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔
انورمقصود کاتحریرکردہ ڈرامہ پونےچودہ اگست میں قیام پاکستان کے بعد سےملک کو درپیش مسائل کی عکاسی کی گئی ہے
ڈرامے میں بانی پاکستان قائد اعظم، شاعرمشرق علامہ
اقبال اورمولانا شوکت علی کا کردارادا کرنےوالے آرٹسٹوں کا کہنا تھا کہ ڈرامہ پونے چودہ اگست نئی نسل کو ملکی مسائل سے آگاہی اور ان سے نمٹنے کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا
ڈرامے کی نمائش کے موقع پرمتحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ انور مقصود کا تحریر کردہ ڈرامہ پونے چودہ اگست قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک کو درپیش مسائل کی عکاسی کرتا ہے
ڈرامے کے مصنف انور مقصود نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ انہوں نے یہ ڈرامہ ملک کے نوجوانوں کے لیے لکھا ہے جو ملک کا مستقبل ہیں۔
لاہور اور اسلام آباد میں نمائش کے بعد ڈرامے کی نمائش چودہ نومبر تک کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں جاری رہے گی۔