گورنرپنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل فراڈ تنظیم ہے جس کے پاس کرپشن جانچنے کے لئے تحقیقاتی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔
سلمان تاثیر پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کے قریبی عزیز کے قتل پرتعزیت کے موقعے پر میڈیا سےگفتگو کررہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ
ٹی وی اینکرز کے تبصروں پر کرپشن کے خلاف رپورٹیں تیار نہیں کی جاتیں،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے پاس کرپشن کی تحقیقات کیلئے مطلوبہ سٹاف موجود نہیں ہے۔
میثاق پاکستان کے بارے میں گفتگو کرتےہوئے گورنر نےکہا کہ اس میثاق میں صرف عدلیہ اور فوج کو ہی نہیں بلکہ مزدوروں اور کسانوں کو بھی فریق ہونے چاہیئے۔
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ملتوی رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، سیلاب کےباوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ہوسکتی ہیں تو پنجاب میں کیوں نہیں،انتخابات عوام کا حق ہیں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ گورنرنےکہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت قائم رہے، انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی وزیر قانون بابر اعوان اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقاتیں کسی کے خلاف سازش نہیں، سیاست میں مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتے،اُن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ ق سے مقامی سطح پر مفاہمت کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔