اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستانی وزارتِ خارجہ نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی وزراتِ خارجہ سے کہا گیا تھا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چلنے والے ٹرک پاکستان کے مختلف بارڈر کراسنگ پر پھنس گئے ہیں۔ وزاتِ خارجہ نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے۔ 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہونے والے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں اشیاء کی ترسیل کی اجازت دی جاتی ہے۔
پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ سے بھارت جانے کی اجازت دیدی
May 02, 2025