مری: وفاقی وزیر امورکشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی

May 02, 2025

مری(نوائے وقت رپورٹ) مری میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کے حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ذرائع کے مطابق امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے۔

مزیدخبریں