اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپریل 2025 کے لیے ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا ، جو مارچ تک کے 28 فیصد اضافے سے بھی زیادہ ہے۔ایف بی آر کی اپریل 2025 کی وصولی گزشتہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ 9,300 ارب روپے کے سالانہ ہدف سے تجاوز کر گئی ہے۔43 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرنے کے باوجود ٹیکس وصولیوں میں اضافہ برقرار رہا۔انکم ٹیکس: 44 فیصد اضافہ ،سیلز ٹیکس: 17 فیصد اضافہ ہوا،تاہم ایف بی اررواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ اور گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال بڑھ کر 830 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے دوران ایف بی آر کو 118 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال ہوا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 963 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ رواں مالی سال کے دس ماہ کیلئے مقرر کردہ 10130 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 830 ارب روپے کم ہیں۔
اپریل کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد اضافہ
May 02, 2025