لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی طالبات نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تحت آل پاکستان تقرری مقابلوں میں ریجنل راؤنڈ پنجاب میں یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کا پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو ایچ ای سی تقریری مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کیش انعام سے نوازا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے کہا ہوم اکنامکس یونیورسٹی اپنی طالبات کی صلاحیتوں کی نشوونما کیلئے بہترین مواقع میسر کر رہا ہے۔ وائس چانسلر نے ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی ایڈوائزر مشعل نواز کو بھی سراہا۔
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی طالبات نے تقرری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
May 02, 2025