ننکانہ صاحب ( نمائندہ نوائے وقت)سول ڈیفنس افسر کی ننکانہ سٹی میں گیس کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔دوران کارروائی ری فلنگ کرنیوالی 10 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور ری فلنگ کا سامان مزید کارروائی کے لیے قبضہ میں لے لیا گیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر محمد نعیم نے گفتگو کرتے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
ننکانہ: غیرقانونی گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں ‘ 10 دکانیں سیل
May 02, 2025