نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)بچوں کا پیٹ پالنے کی خاطردن رات مشقت کرنیوالے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں عالمی یوم مزدور دراصل محنت کش مزدوروں کی انتھک محنت اور ملکی معیشت میں کردار پر خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے ہر وہ فرد جو بچوں کیلئے رزق حلال کمانے کیلئے گھر سے نکلتا ہے وہ مزدور ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظہیر ارشد مغل نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت پاکستان مزدور طبقے کیلئے ریلیف کااعلان کرے۔
حکومت مزدور طبقے کیلئے ریلیف کااعلان کرے : ظہیرارشدمغل
May 02, 2025