اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے: پیر مفتی حسن علی 

May 02, 2025

قصور ( نمائندہ نوائے وقت) اسلام نے محنت کو عبادت اور مزدور کو عزت عطا کی ہے نیز عالمی سطح پر مزدوروں کے بارے میں قوانین میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان ضلع قصور کے امیر پیر مفتی حسن علی قادری نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسانی فلاح، عدل، مساوات اور محنت کے اصولوں پر قائم ہے۔ دین اسلام نے محنت کو محض روزی کا ذریعہ نہیں بلکہ عبادت کا درجہ دیا ہے، اور محنت کشوں کو عزت و وقار کا مقام عطا کیا ہے۔ پروفیسر حمزہ مصطفائی نے کہا کہ اسلامی ریاست کا تصور ہی ایک ایسے معاشرے پر قائم ہے جہاں ہر فرد کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملے اور کسی کا استحصال نہ ہو۔

مزیدخبریں