ا یل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں تعینات سینئر بھارتی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ یکم مئی کو بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے تیس سالہ خاتون نسرین اختر شدید زخمی ہوئیں تھیں۔ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی دوبارہ خلاف ورزی پر اسلام آباد میں تعینات سینئر بھارتی سفارتکار کی وزارت خارجہ میں طلبی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا بھارت سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی سے ملحقہ علاقوں حاجی پیر اور سانکھ سیکڑ میں یکم مئی کو بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فائرنگ سے 30 سالہ خاتون نسرین اختر شدید زخمی ہوئیں۔ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بھارتی فوج رواں سال اب تک 940 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی امن دشمن رویہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے زور دیا کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38