بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد بلوچستان میں پولیو کےکیسیز کی تعداد 7 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں 48 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور بلوچستان میں پولیو کےکیسیز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد رواں سال 42 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گذشتہ برس 2019 میں ملک بھر میں 146پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔واضح رہے کہ پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اب دنیا سے یہ بیماری خاتمے کے قریب ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان پولیو وائرس سے متاثرہ افغانستان اور نائیجیریا کے ساتھ دنیا کے صرف تین ممالک میں سے ایک ہے۔ نائیجیریا میں گزشتہ تین سال سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیاہےجس کے بعد اس کی پولیو سے پاک ملک کے طور پر جلد ہی تصدیق کردی جائے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024