جاپان کی وزارت تعلیم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند سکولوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار کے حوالے سے ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلیم ہاگی ادا کوئچی نے کہا کہ جاپان بھر کے مقامی تعلیمی بورڈز کو آج ہی ہدایات کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے لیے طویل مدتی اقدامات کی ضرورت ہو گی اور ان میں تعلیم کو یقینی بنانے کی کوششوں کا اشتراک ضروری ہے۔ انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کی مرحلہ وار بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ہدایات میں کلاس یا درجے کے اعتبار سے کم حاضری، جس میں ایلیمنٹری اسکولوں کے ابتدائی اور اختتامی درجوں کی کلاسوں، اور جونیئر ہائی اسکولوں کے اختتامی درجے کے بچوں کو ترجیح دینے، کی تجویز دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ حلقے سکولوں کی بندش کی وجہ سے تعلیمی سال کا آغاز اپریل کے بجائے ستمبر سے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔چیف کابینہ سیکریٹری سوگا یوشی ہیدے نے کہاکہ ایسی تبدیلی سے بڑے سماجی اثرات ہوں گے۔ سوگا نے کہا کہ حکومت ابتدا میں تعلیم کی بحالی کی کوششوں کی نگرانی کرنا چاہے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38