پاک بحریہ کی ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے متاثر خاندانوں کی امداد جاری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ
سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں, مضافاتی قصبوں اور دور دراز گوٹھوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں بشمول مچھیرا بستیوں میں بھی راشن اور حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔کریکس کے دور دراز علاقوں تک امدادی سامان کی ترسیل کے لئے پاک بحریہ کےجدید بحری کرافٹس کا استعمال کیا ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاھور، فیصل آباد، نارووال، بہاولپور اور سیالکوٹ کے ہزاروں خاندانوں میں بھی راشن اور اشیائے ضرورت کی تقسیم جاری ہے۔سندھ اور پنجاب کے اسپتالوں میں طبی عملے کے لئے میڈیکل کٹس اور حفاظتی سامان فراہم کیا گیا ۔پاک بحریہ اس وبائی مرض کے خلاف قوم کی مدد کے لئے پر عزم ہے۔