ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم شام یا رات میں خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی وجنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات میں خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی و جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو 47، شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38