شہرِ قائد میں کم عمر بچیوں کے اغوا میں ملوث ایک نئے بین الاقوامی گینگ کا انکشاف ہوا ہے جو کم سن بچیوں کو اغوا کر کے ملک سے باہر اسمگل کرتا ہے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گینگ کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب ایف بی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایک کارندے سے تفتیش کی گئی،پولیس نے بتا یا کہ ملزم امین اللہ ایف بی ایریا تھانے کی حدود سے 7 سال کی بچی اغوا کر کے لے جا رہا تھا، پولیس نے علاقہ مکین کی مدد سے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے بارے میں پولیس نے مزید بتایا کہ وہ 7 سال اور اس سے کم عمر کی بچیوں کو اغوا کرتا ہے، اور پھر مغوی بچی کو اغوا کاروں کے بین الاقوامی گینگ کو فروخت کر دیتا ہے۔پولیس کے مطابق اغوا کاروں کا بین الاقوامی گینگ بچیوں کو افغانستان منتقل کرتا ہے، بچیوں کو افغانستان میں لے جانے کے بعد ان کے اہل خانہ سے تاوان مانگا جاتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024