امریکی ریاست کینساس میں 5 سالہ بچی پر تشدد کرنے کے جرُم میں ٹیچر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔
حکام اور ماہرین کے مطابق اس حرکت پر ٹیچر کرسٹل اسمتھ کو قانونی معاملات اور سزا کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کینساس میں ٹیچرنےبچی کو لات ماری ،اسےبری طرح دبوچا اور گھسیٹا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق بچی نے اپنی والدہ کی تصویربنائی تھی جو اسےمل نہیں رہی تھی جس کی وجہ سے وہ پریشان اورافسردہ تھی۔ بچی نے لائبریری میں شرارت نہیں بلکہ بچکانہ طورپرخود کو شیلف کے اندر چھپالیا۔خاتون ٹیچرکرسٹل اسمتھ نے 5سالہ بچی کو ایسا کرنے پر پہلے بری طرح دبوچا اورلائبریری سے سب کے جانے کے بعداسےلات ماری۔ واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو نے خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکلوا دیا اور اب ان کو قانون کاروائی کا بھی سامنا کر نا ہو گا ۔