تحریک انصاف عوام میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے:عثمان ڈار

نوجوانوں کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون عثمان ڈارنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کاقیام بدعنوانی کے خاتمے اورعام آدمی کوانصاف کی فراہمی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی تئیس سالہ جدوجہدکانتیجہ ہے۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت ، کارکنوں اور حامیوں کو پارٹی کے تئیسویں یوم تاسیس پرمبارکباد دی۔عثمان ڈارنے کہاکہ عمران خان کی فعال قیادت کے باعث تحریک انصاف عوام میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جو ملک اورعوام کے ساتھ مخلص ہیں۔انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے بدعنوان رہنمااپنے دورحکومت میں کی گئی بدعنوانیوں کے نتیجے میں عدالتوں میں مقدمات کاسامناکررہے ہیں۔