ایران کے جنوبی پہاڑی علاقوں میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 30سے زائد افراد زخمی ہو گئے اور مواصلات اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ یہ جھٹکے تہران سے قریب 700 کلومیٹر جنوب کی جانب ریکارڈ کیے گئے۔ ایران میں دو ہزار تین میں آنے والے طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں 26ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024