پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز سے درخوست کی ہے کہ وہ رواں سال ہونے والی سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اپنی ٹیم متحدہ عرب امارات یو اے ای کے بجائے پاکستان بھیجیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی نے گزشتہ ماہ بھارتی شہر کولکتہ میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ افسر سی او اوسبحان احمد نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں مدد کرتے ہوئے ہوم سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اپنی ٹیمں پاکستان بھیجیں . خیال رہے کہ پاکستان ٹیم رواں سال آسٹریلیا کے خلاف اکتوبر جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف نومبر میں اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلے گی۔آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلے گے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف گرین شرٹس 5 ایک روزہ جبکہ 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں نبرد آزما ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی یو اے ای میں اپنی ہوم سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا ایک میچ لاہور میں کھیلنے پر آمادہ کرلیا تھا جس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا تھا۔قبلِ ازیں پاکستان نے لاہور میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کی تھی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی پرمشتمل کامیاب سیریز کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38