لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وزیرداخلہ چوہدری احسن اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوۓ ذاتی طور پر7مئی کو طلب کر لیا،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ احسن اقبال نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کیخلاف مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور ان کو چیلنج کیا جو کہ توہین عدالت کے مترادف ہے اور اس حوالے سے فل بینچ پہلے ہی پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روک چکا ہے لیکن پیمرا نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور احسن اقبال بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے لہٰذا انکے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ احسن اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری وضاحت طلب کر لی اور آئندہ سماعت پر7مئی کو انہیں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024