نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر پر فائرنگ کا مقدمہ درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ وارث خان نے نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر ارشاد قریشی پر گھرکے قریب فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میں راولپنڈی میں جیو نیوز سے وابستہ ہوں میں سید پوری گیٹ میں گھر کے قریب پہنچا تو30/32 سال کے دو ملزمان مجھے عقب میں سرگوشیاں کرتے نظر آئے جو شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے ان میں سے ایک نے کہا کہ نکالو کھینچو اور اسے ماردو جس پر ایک نے چیمبر کھینچا میں اس پر دوڑ لگا دی جیسے ہی میں گھر میں داخل ہوا تو ملزمان نے فائرنگ کردی اس واقعہ کے بعد ڈی ایس پی ملک افسر اور ایس ایچ او وارث خان یاسر مطلوب کیانی وہاں پہنچ گئے پولیس نے علاقے میں سی سی کیمرے بھھی تلاش کئے جبکہ تفتیش میں وقوعہ کی جیو فینسنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔