ڈکیتی ،رہزنی،کارو موٹر سائیکل چوری میں ملوث 656اشتہاریوں سمیت 2852ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے ڈکیتی ،رہزنی،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 656اشتہاریوں سمیت 2852ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان سے21کروڑ94لاکھ 96ہزار650 روپے مالیتی 141کاریں ،39موٹر سائیکل و دیگر مال مسروقہ برآمد کر لئے چھ اند ھے قتل کیسوں کے 17ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ٹمپر ڈ گا ڑ یو ں کے 75مقدما ت میں 31ملزمان سے 7کر وڑ 88لا کھ 50ہزارروپے کی 72گا ڑ یا ں بر آمد کیں اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران656 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں 316اشتہا ری مجرمان اور340عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے ، اسلحہ و ایمونیشن کے391مقدمات میں391ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 19کلاشنکوفیں/رائفلیں ،372پستول اور 2552روند برآمدکرلئے منشیات و شراب فروشی کے 474مقدمات میں ملوث 545ملزمان سے 142990گرام چرس،18090گرام ہیر وین اور13432بوتلیں شراب بھی برآمد کیںقحبہ خا نو ں کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے 65مقدما ت درج کرکے 372ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 170مرد اور 202عورتیں شامل ہیں 2240مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے، جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر77کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل 175افراد کو گرفتار کیا گیاپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران 2748بھکاریوں کو گرفتار کیا گیااندھے قتل کے چھ مقدمات میں ملوث 17ملزمان کے علاوہ 324عادی مجر مان کو گرفتارکرلیا۔