طالبہ پر تشدد کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)سکول کی طالبہ پر تشدد کرنے والا ٹیچر گرفتار کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ ایم سی پرائمری سکول غوثیہ بستی 7میل شیرشاہ روڑ میں ٹیچر اشتیاق احمد نے ایک بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کا سرپھاڑ دیا جس پر ہیڈ مسٹریس میڈم ساجد ہ نے فوری ایکشن لیا اوروالدین کے ساتھ مل کر پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس نے گزشتہ روز اشتیاق کو گرفتار کرلیا سکول کی ہیڈ مسڑیس نے بتایا کہ اشتیاق اس سے پہلے بھی تین بچوں پر بہیمانہ تشدد کرچکا ہے ۔