یوم مئی : سرکاری افسران و اہلکار چھٹی انجوائے بے خبر مزدور کام میں مصروف رہے
میلسی(نامہ نگار)یوم مزدور کی سرکاری چھٹی کے دوران سرکاری افسران اور اہلکار چھٹی انجوائے کرتے رہے اور جن کے نام پر چھٹی منظور کی گئی وہ مزدو ر سخت گرمی میں اپنی اپنی محنت مزدوری جاری رکھنے پر مجبور رہے تحصیل میلسی اور مضافات میں کسی بھی مقام پر یوم مزدور کے حوالے سے سرکاری سطح پر نہ تو کوئی تقریب منعقد ہوئی اور نہ ہی کسی حاکم نے مزدورں کا حال پوچھا بلکہ محنت کش خواتین اور کھیت مزدور سخت گرمی اور جلتی دھوپ میں گندم کی فصل کاٹنے میں مگن رہے جبکہ راج مزدور بھی چھٹی سے بے خبر اپنے امور نمٹاتے رہے ۔