انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 5مئی سے شروع ہوگا تعلیمی بورڈ ملتان نے 218سنٹر قائم کردئیے
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 5 مئی 2018 سے شروع ہو گا۔اس ضمن میں تعلیمی بورڈ ملتان نے کل 218 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں ان میں سے 89 مراکز ملتان،50 مراکز خانیوال،49 مراکز وہاڑی،اور30 مراکز لودھراں میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک مرکز قیدیوں کیلئے سنڑل جیل ملتان میں ہوگا۔چیرمین تعلیمی بورڈ ملتان بلال بٹ کے مطابق امتحان میں نقل کی روک تھام اور شفاف بنانے کے لیے ہایر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سول سیکرٹریٹ لاہور میں کنڑول روم قائم کیے گئے ہیں اسکے ساتھ ساتھ خصوصی سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیئے گے ہیں جبکہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز اور سی ای او ایجوکیشن کو بھی امتحانی مراکز کے معائنہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔