گیس ری فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والا 13 سالہ لڑکا دم توڑ گیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) گیس ری فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والا 13 سالہ لڑکا منگل کی صبح نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ رائٹر کالونی کا رہائشی تیرہ سالہ محمد احمد ٹی چوک کے نزدیک سلنڈر بھروانے گیا۔ دکان میں آتشزدگی کے دوران سلنڈ رپھٹ گیا دکان مالک سمیت 7 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں نشتر ہسپتال کے برنٹ یونٹ منتقل کیا گیا جہاں پر محمد احمد دم توڑ گیا۔ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے تمام زخمی 70 سے 100 فیصد جھلس چکے ہیں۔