خیبر پی کے کا بجٹ پیش نہ کئے جانے کا ا مکان، حتمی اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
پشاور(آن لائن) خیبر پی کے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر صوبائی بجٹ پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے، اسمبلی میں بجٹ سے متعلق اجلاس 14 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پی کے حکومت نے بجٹ پیش کرنے کا ارادہ ترک کردیا ہے اور محکمہ خزانہ کو بجٹ سے متعلق زبانی مطلع کردیا ہے تاہم کوئی دستاویزات سامنے نہیں آئی۔ذرائع نے بتایا بجٹ سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ خیبر پی کے میں صوبائی اسمبلی کی کل 124 نشستیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سینٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں 20 رکن صوبائی اسمبلی کی نشاندہی کے بعد پی ٹی آئی کو 45 نشستیں حاصل ہیں۔