قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے لئے سندھ نیٹ بال ٹیموں کا اعلان
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے چار مئی سے سات مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہونے والی قومی نیٹ بال چیمپین شپ کیلئے سندھ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالحق کے مطابق خواتین کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔قرۃالعین (کپتان)، نایاب رضیہ(نائب کپتان)، سکینہ مودی، یسرا شعیب، سمبل زہرہ، شبانہ معین، کاشیہ بٹ، کرینہ، حمیرا ھما ، کنول عمر اور کرن شامل ہیں جبکہ اعجازا لدین مینجر اور کنزہ بلوچ کوچ ہونگے۔ مردوں کی ٹیم میں حمودالرحمن (کپتان)،شاز غوری (نائب کپتان)، علی رضا، غضنفر، محمد خاور، محمد اویس، حسن علی، حماد خان، ہیری اور محمد عریب شامل ہیں جبکہ منصور بیگ کو کوچ اور اعجازالدین مینجر ہوں گے۔سندھ نیٹ بال کی خواتین ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کرے گی۔سندھ کی دونوں ٹیمیں آج بدھ کو اسلام آباد کے لئے بذریعہ ٹرین روانہ ہو گی۔ سندھ سپورٹس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے سندھ نیٹ بال ایسوی ایشن کو قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرنے کے لئے گرانٹ جاری کر دی گئی ہے جس پر سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر نیاز علی عباسی سیکرٹری سپورٹس سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔