تحریک انصاف کے قومی و صوبائی امیدوار کے انٹرویو کا شیڈول جاری
ملتان(نامہ نگار خصوصی)پا کستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی و صوبا ئی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کو فا ئنل کر نے کا کا م شروع کر دیا گیا ہے۔ عام الیکشن 2018 کے لئے کا غذات نا مزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جا ری کر دیا گیا ہے۔پا رٹی ذرائع کے مطابق ایسے قومی و صوبا ئی حلقے جہاں ایک سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں ہیں ان کو انٹر ویو ز کے ذریعے شا رٹ لسٹ کیا جا ئے۔یہ انٹرویو ریجنل صدر پی ٹی آئی لیں گے۔ملتان کے امیدواروں کے انٹرویو 7 مئی کو سہہ پہر 3 بجے ہو ں۔جبکہ وہاڑی،رحیم یا ر خا ن کے امیدواروں کے انٹرویو بھی اسی تا ریخ کو ہو ں گے۔خانیوال،لیہ،راجن پو ر،اور مظفر گڑھ کے امیدواروں کے انٹرویو 5 مئی کو ہوں گے۔جبکہ لو دھراں،بہاولپور،بہاولنگر،ار مظفرگڑھ کے انٹرویوز 6 مئی کو ہوں گے۔