مزدوروں کے مسائل دیانتدار قیادت ہی حل کر سکتی ہے، میاں اسلم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت کے انتخاب میں ہی پو شیدہ ہے،جب تک ایماندار قیادت منتخب نہیں ہو جا تی محنت کش طبقہ مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتا،مزدورں کے نام ہو نے والی اس چھٹی میں آفیسرز اور کارخانہ دار تو چھٹی منا تے ہیں مگر مزدور تپتی دھوپ میں آج بھی مزدور کر نے پر مجبور ہے انھوں نے کہا مزدور کی کم سے کم اجرت کا قانون تو موجود ہے لیکن کسی جگہ بھی اس پر عمل نہیں ہورہاہے ۔ مزدوروں کو ورکر ویلفیئر فنڈ ، تعلیمی وظائف ، میرج گرانٹ او ر ڈیتھ گرانت وغیرہ سے محروم رکھا جاتاہے ۔ ، ان خیالات کا اظہار انھوں جی الیون جعفر چوک میں دیہاڑی دارمزدور ں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شر کے اور بعد ازاں مزدورں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔