قبر ستان میں لائٹس نہ ہو نے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
اسلام آباد(خبر نگار)شب برات پر پیاروں کا اپنے مرحومین کی مغفرت کیلئے قبرستانوںمیں تانتا بندھ گیا۔قبرستان کے باہر اکادکا روڈ لائٹس جلتی ہوئی پائی گئیں لیکن قبرستان کے اندر مغرب کے بعد تاریکی چھا گئی جہاں سی ڈی اے کی طرف سے کسی قسم کی لائٹ کا کوئی انتظام نہ ہو نے باعث خواتین،بچے اور بزرگ شہری اندھیرے میں ٹھوکریں کھاکھاکر گرتے پڑتے رہے۔شہریوں نے ’’نواے ٔ وقت‘‘کو ٹیلی فون کالیں کرکے شدید برہمی کا اظہار کیا اور چیرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبرستان میں لائٹس کاخصوصی انتظام کروائیں تاکہ مختلف تہواروںپر جو خاندان اپنے پیاروں کی مغفرت کیلئے قبرستان آتے ہیں تو انھیں کم از کم اتنی لائٹ ضرور ملنی چاہئے کہ وہ بآسانی اپنا راستہ تلاش کرکے گذرسکیں۔