ہول سیل کیمسٹ کونسل کی ہڑتال5 ویں روز ختم
ملتان‘ کہروڑ پکا‘ میلسی‘ دنیا پور (نمائندہ خصوصی‘ خبر نگار‘ نامہ نگار) ہول سیل کیمسٹ کونسل سمیت میڈیکل سٹورز مالکان نے 5 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا‘ تفصیل کے گزشتہ روز 5دنوں سے بند ش کے بعد کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کر دی گئی جس کے بعد میڈیکل سٹور پر مریضوں او لواحقین نے دوائیاں خرید کیں ۔شہریوں نے بتایا کہ سٹورز کے کھلنے سے مریضوں کی جان میں جان آ گئی ہے اس سے قبل مریضوں اورلواحقین انتہائی شدید پریشانی میں مبتلاتھے میلسی سے نامہ نگار کے مطابق شہر کے تمام میڈیکل سٹور کھل گئے۔مریضوں کی جان میں جان آگئی۔کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب سے مذاکرات کے بعد تمام میڈیکل سٹورکھول دیئے گئے۔ دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق حکومت سے مذاکرات کے بعد میڈیکل سٹور مالکان کی ہڑتال ختم۔شہر بھر کے میڈیکل سٹور کھلنے سے مریضوں اور لواحقین کی پریشانی کا خاتمہ ہو گیا۔ ملتان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ہول سیل کیمسٹ کونسل کے صدر شیخ محمد نعیم‘ جنرل سیکرٹری محمد حسین سندھو نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یوم مئی کی رخصت کے باعث یکم مئی کو میڈیسن مارکیٹ بند رہے گی جبکہ آج سے معمول کے مطابق کھل جائے گی۔ واضح ہے کہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن 2 روز قبل ہی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر چکی تھی جبکہ اب ہول سیل کیمسٹ کونسل نے بھی ہڑتال کے خاتمہ کا اعلان کردیا ہے۔