پیپلزپارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کی با ت کی: رحمن ملک
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے دنیا بھر کے مزدوروں ، کاشتکاروں ومحنت کشوں کو سلام پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، محنت کشوں اور تنخوادارطبقے کی حقوق کی بات کی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنی حکومتوں میں نہ صرف مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا بلکہ تنخواہوں میں تاریخی اضافہ کیا،۔ پیپلز پارٹی مزدوروں کا ہر حوالے سے خیال رکھی گے اور مزدور دوست قانون سازی کرے گی۔منگل کو عالمی یوم مزدورکے موقع پر اپنے بیان میں رحما ن ملک نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق و مراعات ہمیشہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں اولین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی اجرت میں مزید اضافہ کیا جائے اور انکی رہائشی کالونیاں بنائی جائیں ۔