ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی منرل فیکٹری سر بمہر کر دی
اسلام آباد ( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر43فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش جبکہ 34کو نوٹس جاری کردئیے ہیںانتظامیہ نے ایک غیرقانونی منرل فیکٹری سربمہر کردی ہے چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر43 ہوٹلوں کے چالان عدالت میں پیش کردیئے.۔ 20 لٹر ناقص کیچ اپ اور گندے برتن ضبط کر کے کاروائی کی ہے۔12پیکٹس گٹکاضبط کئے ۔ ٹیموںنے غوری ٹاون میں ایک غیرقانونی منرل فیکٹری سیل کی ہے۔ ٹیموں نے کل 170فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔