جی ڈی پی گروتھ: رواں برس بھارت ایشیا میں او ل، پاکستان تیسرے نمبر پر رہا: آئی ایم ایف
لاہور (احسن صدیق) آئی ایم ایف کی عالمی اقتصادیات کے بارے میں تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں مالی سال 2017-18کے دوران جی ٹی پی گروتھ میں بھارت خطے کے ممالک میں پہلے نمبر پر رہا جس کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح7.4فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ مالی سال 2016-17میں 6.7فیصد کے مقابلے میں 0.7فیصد سے زائد ہے دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش رہا جس کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح 7فیصد رہی جو مالی سال 2016-17میں 7.1 کے مقابلے میں 0.1فیصد کم ہے تیسرے نمبر پر پاکستان رہا جس کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح5.8فیصد رہی جو مالی سال 2016-17میں 5.3فیصد کے مقابلے میں 0.5 فیصد زائد ہے اور چوتھے نمبر پر سری لنکا رہا جس کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح4فیصد رہی جو مالی سال 2016-17میں 3.1فیصد کے مقابلے میں 0.9فیصد زائد ہے۔ وفاقی وزارت خزانے کے حکام کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ جنوبی ایشیا کے خطے میں تیز ترین ہے ۔