پیپلزپارٹی نے نفرت پھیلائی، جواب 5 مئی کو لیاقت آباد میں دینگے: خالد مقبول
کراچی(آئی این پی ) ایم کیوایم(بہادرآباد)کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے 5 مئی کو لیاقت آباد کے ٹنکی گرانڈ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نفرتیں پھیلائیں اس کا جواب بھی لیاقت آباد میں ہی دیا جائے گا،بلاول بھٹو جائیں اور لیاری میں جلسہ کرکے دکھائیں، راگ آپ نے چھیڑ دیا غزل بھی سننا پڑے گی،پی پی نے روٹی کپڑا مکان کا وعدہ کرکے گولی کفن اور قبرستان دیا۔ منگل کو خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قیام کے بعد سے اس کا سیاسی نعرہ نفرت سے شروع ہوا جس نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔