کینیا میں شدید بارشیں اور سیلاب سے 100افرادہلاک،ہزاروں بے گھر
نیروبی(این این آئی)کینیا میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں ، سیلابوں اور مٹی کے تودے پھسلنے سے اندازا دو لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا بڑی تعداد میں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیا کی ریڈ کراس نے کہا کہ محتاط اندازوں کے مطابق اپریل کے شروع میں بارشوں کے آغاز سے اب تک کم ازکم ایک سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور سیلابوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔