پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 4 سے 7 مئی تک نارتھمپٹن شائر کائونٹی سے کھیلے گی
ڈبلن(این این آئی)پاکستان اور شائر کائونٹی کے درمیان دوسرا چار روزہ پریکٹس میچ چار مئی سے شروع ہوگا شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 4 سے 7 مئی تک نارتھمپٹن شائر کائونٹی سے کھیلے گی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اولین اور واحد ٹیسٹ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا ٗاس کے بعد پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو جائے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔