مصباح الحق اکیڈمی نے علی جمخانہ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) دوستانہ کرکٹ میچ میں مصباح الحق کرکٹ اکیڈمی نے علی جم خانہ کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ علی جمخانہ نے مقررہ 30 اوورز میں 215 رنز بنائے۔ احسن 60‘ عمیر ارشد 47 اور عاقب نواز نے 29 رنز بنائے۔ عبدالرشید ہمدانی 4‘ اکرم خان اور فراز خان نے 3,3 وکٹ لئے۔ مصباح الحق کرکٹ اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اویس یٰسین 71‘ عبداﷲ 48 اور عزیر نے 38 رنز بنائے۔ ناصر خان نے 2 وکٹ لئے۔ مین آف دی میچ عبداﷲ قرار پائے۔