ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکو’’ملعون‘‘ قرار دے دیا
ایران(نوائے وقت نیوز) ایران نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے عائد کیے گئے خفیہ جوہری پروگرام کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بن یامین نیتن یاہو کو ’ملعون‘ قرار دے دیا۔گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ہزاروں ’خفیہ جوہری فائلوں‘ کی موجودگی کے شواہد موجود ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ایران نے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں اپنے جوہری مقاصد کے حوالے سے جھوٹ بولا۔