باڑہ اکا خیل میں نصب بم پھٹنے سے گھر کا درو ازہ تباہ‘ جانی نقصان نہیں ہوا
خیبر ایجنسی(نامہ نگار)باڑہ اکا خیل میں مقامی شخص کے گھرکے قریب نصب شدہ بم پھٹنے سے گھر کا دورازہ تباہ جبکہ جانی نقصان نہیں ہوا ۔واقعات کے مطابق تحصیل باڑہ کے گنجان آباد علاقہ اکا خیل گڈ ملنگ کے علاقہ میں رات گئے نامعلوم افراد نے مقامی شخص موسیٰ خان ولد اصل خان قوم بر قمبر خیل کے گھر کے دروازے کے ساتھ بارودی مواد نصب کئے تھے جس سے اچانک رات کے وقت ذور دار دھماکہ ہوا ۔دھماکے سے علاقائی لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تا ہم فورسز نے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر واقعے کے بارے میںتفتیش شروع کر دی ہے ۔