قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو فائنل ملتان کا 8 مئی کو کراچی سے مقابلہ
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم ٹرافی گریڈ 2 کا فائنل 8 سے 11 مئی کو ملتان ریجن اور کراچی ریجن کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ امپائرنگ پینل میں اکمل حیات اور جمشید اقبال اور ریفری محمد وسیم جبکہ سکورر محمد اکبر ہوں گے۔