نواز شریف کی طرف سے صوبہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کااعلان متوقع
رحیم یار خان(احسان الحق سے) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ رحیم یار خان کے دوران صوبہ جنوبی پنجاب اور صوبہ بہاولپور سے متعلق اہم اعلان متوقع ۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے کچھ سیاست دانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کے بعد محمد نواز شریف کا جنوبی پنجاب کا یہ پہلا دورہ ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ آج جلسہ سے خطاب کے دوران صوبہ جنوبی پنجاب اور صوبہ بہاولپور سے متعلق کوئی اہم اعلان کر سکتے ہیں ۔