راولپنڈی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شہریوں کو شدید مشکلات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں منگل کے روز لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا دن کے کئی اوقات میں بجلی آتی جاتی رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا راولپنڈی شہر اور کینٹ کے علاقوں کمرشل مارکیٹ ، ای بلاک ، اے بلاک ، پنڈورہ ، نیو ملپور ، ڈبل روڈ ، شمس آباد ، ڈھوک الہیٰ بخش ، چکلالہ ، ریلوے سکیم ٹو ، ٹیپوروڈ ، مریڑ حسن ، ڈھوک چراغدین ، ڈھوک گجراں ، ٹنچ بھاٹہ ، مصریال روڈ ، سہام ، الہٰ آباد ، ویسٹریج ، بیکری چوک ، رتہ امرال ، ریلوے روڈ ، سکیم سیون ، ڈھوک منگٹال ، ڈھوک حسو ، پیر ودھائی ، فوجی کالونی ، خیابان سرسید سمیت کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہی ۔